جرائم و حادثات

تلنگانہ:آر ٹی سی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل شعلہ پوش، ایک ہلاک

حیدرآباد:5/جنوری(اردودنیانیوز) ضلع وقارآباد کے مومن پیٹ کے قریب خوفناک سڑک حادثہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے مومن پیٹ کے قریب آر ٹی سی بس (وقارآبادڈپو) موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار سنگامیش 36سالہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیااور موٹر سائیکل مکمل طور پر جھلس گئی۔ اطلاع ملتے ہی مومن پیٹ پولیس نے مقام حادثہ پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button