نوم پینہ:(ایجنسیاں) کمبوڈیا نے کووڈ 19 وبا پر قابو پانے کے لئے ہندوستان سے فروزن گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔کمبوڈیا کے محکمہ کسٹم اینڈ ایکسائز کے ڈائریکٹر جنرل کون نعیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے سبب عارضی طور پر لیا گیا ہے۔ یہ پابندی فوری طور پر آئندہ احکامات تک نافذ رہے گی۔
مسٹر نعیم نے کسٹم حکام کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ ہندوستان سے درآمد شدہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور دیگر مصنوعات کی بیرونی پیکیجنگ پر جراثیم کشی کے اسپرے کرنے کی بھی صلاح دی ہے۔کمبوڈیا نے اس ہفتے کے شروع میں ہندوستان سے مسافروں کی یہاں آمد پر بھی پابندی عائد کردی تھی



