مقبوضہ بیت المقدس: (ایجنسیاں) اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گوریون ہوائی اڈے کے قریب گذشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد قریبی مکانات اور عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ موشاو (گاؤں) میں سکریپ میٹل یارڈ میں پڑا ہوا ناکارہ مواد تھا۔ آتش زدگی کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ آگ بجھائی۔ آخری اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آگ بجھانے والے عملے کے اضافی دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے آگ لگنے والے مقام کے آس پاس کے مکانات سے رہائشیوں کو نکالنے کیاقدامات کیے۔ آتش زدگی سے متاثرہ علاقے کے آس پاس اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی مسلسل محو پرواز کرتا رہا۔
השריפה בסמוך למושב זיתן: בשלב זה אין שליטה על האש. כוחות כיבוי נוספים בדרכם לאירוע. החל פינוי תושבים מהמושב. @N12News pic.twitter.com/qzuwUhx5tb
— אור רביד | Or Ravid (@OrRavid) May 2, 2021
آتشزدگی کے بعد قصبے کے تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آگ سے دور رہیں۔قبل ازیں جمعہ کی شام شمالی اسرائیل کے شہر حیفا میں آئل ریفائنری کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فائر بریگیڈ کی کئی ٹیموں نے مل پر بجھایا۔



