نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لاپرواہی سے ملک میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے۔ادھرکیسزتیزی سے بڑھ رہے تھے،ادھرانتخابی ریلیاں جاری تھیں۔ پچھلے 13 دن سے ، تین لاکھ سے زیادہ کوویڈ 19 کیسز درج ہوئے ہیں۔ بہت سی ریاستوں نے کورونا پر قابو پانے کے لیے سخت پابندیاں عائد کردی ہیں ، اس کے باوجود ، صورتحال کو ابھی قابو میں نہیں دیکھا گیا۔ ادھر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔
راہول گاندھی نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن ہی کورونا انفیکشن کی رفتار کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔ راہول گاندھی نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ میں لکھاہے کہ حکومت سمجھ نہیں رہی ہے۔کورونا کے پھیلاؤکوروکنے کا واحد راستہ اب مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ اس اثنا میں معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے’ نیائے منصوبہ‘ (NYAY) لاگوکریں۔حکومت ہند کے عدم فعالیت سے بہت سارے بے گناہ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔



