اسپورٹس

چنئی سپرکنگزکے بیٹنگ کوچ مائیک ہسی بھی کورونا سے متاثر

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کے بیٹنگ کوچ مائیکل ہسی کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ ایک دن پہلے ہی ٹیم کے بولنگ کوچ ایل بالاجی بھی کورونا پوزیٹیو پائے گئے تھے۔ بائیو ببل میں کورونا پھیلنے کے سبب آئی پی ایل کا 14 واں ایڈیشن غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

آئی پی ایل ذرائع کے مطابق ہسی کا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ۔ پیر کے روز کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے گیندبازسندیپ واریرس اور ورون چکرورتی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے پائے گئے تھے۔ انفیکشن پھیلنے سے پہلے آئی پی ایل کے دو میچوں کو ملتوی کرنا پڑا۔ لیگ کو معطل کرنے کا اعلان سن رائزرس حیدرآباد کے وکٹ کیپر بلے باز وریدھیمان ساہا اور دہلی کیپٹل کے تجربہ کار اسپنر امیت مشرا کے کورونا پوزیٹیو آنے کے بعد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button