بین ریاستی خبریں

ممبئی میں مل کے مزدوروں کو فوری رہائش فراہم کریں- اسمبلی اسپیکر نانا پٹولے

 

ممبئی:6/جنوری (اردودنیانیوز) ممبئی شہر میں ایس آر اے کے خطوط پر مکانات مہیا کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ممبئی شہر میں مل کے کارکنوں کو مکانات فوری طور پر فراہم کیے جانے چاہئیں، ایسی ہدایت اسمبلی اسپیکر نانا پٹولے نے دی ہے۔ ممبئی میں مل کے مزدوروں کو فوری رہائش فراہم کرنے کے لئے ودھان بھون میں ایک اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ایم ایل اے پرکاش ابیٹکر، پرنسپل سکریٹری (٢) بھوشن گگرانی، مہاڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوگیش مہیس، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سنتوش بوبڈے، محکمہ لیبر کے جوائنٹ سکریٹری ایس. ایم. ساٹھے، ڈپٹی کمشنر لیبر گیریش لوکھنڈے، ڈپٹی سکریٹری ہاؤسنگ آر. کو. دھناوڈے، انڈر سکریٹری ارووند شیٹھی کے ساتھ مل لیبر ڈیپارٹمنٹ کے صدر بی. کے. امبرے، اودے بھٹ کے علاوہ مل کارکن بھی موجود تھے۔

پٹولے نے کہا کہ، ممبئی میں مل کے کارکنوں کی اراضی کے بارے میں ممبئی ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ مہاڈا کو مل کارکنوں کے گھروں کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواست کی فوری جانچ پڑتال کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ، ممبئی شہر میں مل کے کارکنوں کو اراضی مہیا کی جانی چاہئے۔ اور اس کی بحالی ممبئی میں ہی کی جانی چاہئے۔ پٹولے نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ، مل کارکنوں کے لئے پالیسی کو حکومت نے ٢٠٠١ میں طے کیا تھا۔ اور اس پالیسی پر عمل درآمد فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button