قومی خبریں

وزیر اعظم اور وزیر صحت نے اپنی ذمہ داریوں سے پلّہ جھاڑلیا : چدمبرم

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے ملک میں بدتر سے بدترکورونا کی صورتحال کا دعوی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس حالت میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر صحت ہرش وردھن نے اپنی ذمہ داریوں سے پلّہ جھاڑ لیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مہاماری کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ ویکسین کی عدم فراہمی ایک پیچیدہ اور تلخ حقیقت ہے ، لیکن حکومت ابھی بھی انکار کررہی ہے۔

تمل ناڈو میں 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو پہلی خوراک نہیں مل رہی ہے ، اور دوسری خوراک لینے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں میں کسی کو بھی ٹیکہ نہیں لگایا جا رہاہے۔ دیگرریاستوں میں بھی صورتحال اس سے مختلف نہیں ہے۔

چدمبرم نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اور وزیر صحت اپنی ذمہ داری سے ہاتھ کھڑے کررہے ہیں اور جمہوری اصولوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ملک میں ایک دن میں کورونا کے 414188 نئے کیس رپورٹ ہونے ک بعد کل کیسز بڑھ کر 21491598 ہو گئے جبکہ مزید3915 لوگوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 234083 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button