
آندھراپردیش۔6/جنوری(ایجنسیز)سابق بیڈ منٹن کھلاڑی اور اس کے دوبھائیوں جن کو ایک گروہ نے خود کو آئی ٹی کے عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے اراضی کے ایک تنازعہ کے سلسلہ میں مبینہ طورپراغواکرلیاتھا،کو بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس نے بچالیا۔
آندھراپردیش کے نیلور سے تعلق رکھنے والی ایک سابق وزیر شبہ کیاجاتا ہے کہ اغوا کے اس معاملہ میں ملوث ہے ۔پولیس نے یہ بات بتائی۔15افرادکے ایک گروپ نے خود کوانکم ٹیکس کے عہدیدارظاہر کرتے ہوئے ان دونوں بھائیوں کو بوئن پلی سے کل شب اغوا کیاتھا۔.
اس گروہ نے تینوں کو فارم ہوز لے جانے سے پہلے ایک کمرہ میں رکھاتھا۔اس پرسازش محسوس کرتے ہوئے ان کے ارکان خاندان نے اغوا کے فوری بعد پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور ان کو اغوا کے اندرون چند گھنٹے بچالیاگیا۔پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے بعض افراد کو حراست میں لے لیا اور اس جرم میں استعمال گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا۔



