نوئیڈا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہفتے کے روز نوئیڈا کے سیکٹر 49 پولیس اسٹیشن علاقہ میں پرتیک ویسٹیریا سوسائٹی میں رہنے والی ایک خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر 18 ویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس میڈیا انچارج آلوک سنگھ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ سیکٹر 49 پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں واقع پرتیک ویسٹریا سوسائٹی میں رہنے والی ونیتا رائے (34) نے ہفتے کے روز 18 ویں منزل پر سے اپنے فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ ونیتا رائے آیوروید کی ڈاکٹر تھیں اور انہوں نے پل کھوا میں جی ایس میڈیکل کالج اور اسپتال میں کام کرتی تھیں ۔میڈیا انچارج نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر ونیتا رائے ذہنی بیماری میں مبتلا تھیں، اور وہ طویل عرصے سے زیر علاج تھے۔
پولیس نے اس معاملہ میں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر مزید کارروا ئی شروع کردیا ہے، خیال رہے کہ ابھی تک خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں چل سکا ہے۔پولیس نے اہل خانہ کو اس واقعہ سے مطلع کردیا ہے ، پڑوسیوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے ،اور انہوں نے سوسائٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔



