جرائم و حادثات

یوپی میں سرپھرے عاشق نے پانی کی ٹینکی سے لگائی موت کی چھلانگ ، ویڈیوہوا وائرل

مئو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتوار کی دوپہر اترپردیش کے مؤ ضلع میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا، جس میں ایک نوجوان پانی کے ٹینک پر چڑھ گیا اور لوگوں کے نیچے اترنے کی التجا کونظراندازکرتے ہوئے اس نے موت کی چھلانگ لگادی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ عشق ومحبت کامعاملہ ہے۔ معاملہ سرائے لکھنسی تھانے کے علاقے میں واقع نجی اسپتال کیمپس کا ہے۔ یہاں اتوار کی صبح ایک سرپھرا عاشق ایک نجی اسپتال کے کیمپس میں بنے پانی کے ٹینک پر چڑھ گیا۔اس کے ٹینک پر چڑھنے اور چیخنے کی آواز سن کر لوگ اسپتال کے آس پاس جمع ہوگئے۔

جب لوگوں نے اس سے ٹینک پر چڑھنے کی وجہ پوچھی تو اس نے لڑکی کی محبت میں دھوکے کی پوری کہانی بتائی۔ تاہم ٹینک پر موجود اس نوجوان کی اونچائی اورنیچے لوگوں کی دوری کی وجہ سے اس کی تمام باتیں سمجھ میں نہیں آرہی تھیں لیکن کسی ناخوشگوار چیز کے امکان کو دیکھ کر لوگ وہاں جمع ہوگئے اور اس سے نیچے اترنے کو کہتے رہے۔

معلومات کے مطابق لڑکی بھی اس اسپتال کی لیب میں کام کرتی ہے۔ دونوں کے مابین کہاسنی ہونے کے بعد لڑکا ٹینک پر چڑھ گیا اور لڑکی کو بلاکر اس کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کو مارنے کی کوشش کی۔ اس لڑکے کے چھلانگ لگانے کے فورا بعد ہی لوگوں نے اسے اٹھایا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا، نوجوان کی صورتحال سنگین بتائی جاتی ہے۔ پولیس بھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button