قومی خبریں

کوویڈ19 سے ہونے والی اموات کے سرکاری اعداد و شمار سمجھ سے بالاتر ہیں: پترودا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انڈین اوورسیز(ہندوستانی تارکین وطن) کانگریس کے سربراہ سام پترودا نے ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے روزانہ اموات کے سرکاری اعداد و شمار پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار عام سمجھ سے بالاتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اوسطا 30 ہزارافراد ہر روز مرتے ہیں اور ایسی صورتحال میں اگر کورونا سے روزانہ 3000 (10 فیصد زیادہ) لوگ مر رہے ہیں تو پھر آخری #رسومات کیلئے قطاریں نہیں لگنی چاہئیں۔

پترودا نے حالیہ اختتام پذیر اسمبلی #انتخابات کے دوران منعقدہ ریلیوں کو کورونا وائرس کا حقیقی ’سپر اسپریڈر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں ٹیکہ لگانے کے عمل کو سیاست سے الگ رکھنا ہوگا۔ ہندوستان میں ٹیلی مواصلات انقلاب کے معمار اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قریبی رہے ترودانے ’ڈیکوڈنگ #الیکشن‘ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل پر ڈاکٹر مینک درال کے ساتھ بات میں کہاکہ #ہندوستان میں اوسطا 30000 لوگ ہر دن مرتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ روزانہ بہت سارے لوگوں کی آخری رسومات اداکی جاتی ہے۔ اب یہ دیکھا گیا ہے کہ آخری رسومات کے لئے قطاریں لگی ہوئی ہیں، جبکہ کووڈ سے روزانہ صرف تین ہزار افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ پیترودا نے دعویٰ کیاکہ اگر روزانہ تین ہزار اضافی افراد مر رہے ہیں تو پھر آخری رسومات کے لئے قطاریں کیسے لگ رہی ہیں؟۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ مرنے والوں کاجو اعداد و شمار بتایا جارہا ہے، وہ درست نہیں ہے۔ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر کا اصلی سپر اسپریڈر انتخابی ریلیاں تھیں۔ وزیر اعظم نے ماسک نہیں پہنا اور انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اب کوئی پریشانی نہیں ہے۔ یہ شاید نادانستہ طور پر ان کے ساتھ ہوا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button