قومی خبریں

کووڈ19: ریلوے کے 1952 ملازمین کی موت، روزانہ ہورہے ہیں 1000 اہلکار متاثر

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے انڈین ریلوے کے 1952 ملازمین اب تک زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور روزانہ 1000 کے قریب ملازم انفیکشن سے متاثر ہو رہے ہیں۔ پیر کے روز ایک سینئر عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ریلوے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں سب سے بڑا آجر ہے، جس میں 13 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں۔ریلوے بورڈ کے چیئرمین سنت شرما نے کہاکہ ریلوے کسی دوسری ریاست یا خطے سے الگ نہیں ہے اور ہم بھی کووڈ کے معاملے جھیل رہے ہیں،

ہم نقل و حمل کا کام کرتے ہیں اور سامان اور لوگوں کو لاتے اور لے جاتے ہیں، روزانہ تقریبا 1000 (کووڈ) کیس سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے اپنے اسپتال ہیں،ہم نے بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، ریلوے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹس بنائے ہیں، ہم اپنے اہلکاروں کا خیال رکھتے ہیں۔ اس وقت 4000 ریلوے اہلکار یا ان کے کنبہ کے افراد ان اسپتالوں میں داخل ہیں، ہماری کوشش ہے کہ جلد صحت یاب ہوں۔ مارچ سے پچھلے سال تک 1952 میں ریلوے کے اہلکار کووڈ 19 کے وبا کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن کے نام سے ایک ریلوے یونین نے کچھ روز قبل وزیر ریلوے پیوش گوئل کو خط لکھا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران اپنی جانیں گنوا بیٹھے ریلوے کارکنان کے اہل خانہ کو بھی فرنٹ لائن اہلکاروں کی طرح معاوضہ دیا جائے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ جیسا کہ فرنٹ لائن اہلکاروں کے لئے اعلان کیا گیا ہے، یہ اہلکاربھی 50 لاکھ روپے معاوضے کے حقدار ہیں نہ کہ 25 لاکھ روپے کے جو انہیں ابھی دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button