قومی خبریں

راجستھان ، مدھیہ پردیش کے بعد مہاراشٹر میں بھی پٹرول 100کے پار

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک طرف ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے ، دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔ ایک بیرل کی قیمت تقریبا 70 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ اب انتخابی سرگرمی اب ختم ہوچکی ہے۔ ایسی صورتحال میں تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔

پیر کے روز مہاراشٹر کے ضلع پربھنی میں پٹرول کی قیمت 100 کا ہندسہ پار کرتے ہوئے 100.20 تک جاپہنچی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹرا اب راجستھان اور مدھیہ پردیش کے بعد ملک کی تیسری ریاست بن گیا ہے جہاں پٹرول 100 روپئے فی لیٹر سے زیادہ فروخت ہورہا ہے۔ پورے ملک کا سب سے مہنگا پٹرول راجستھان کے سری گنگانگر میں 102.42 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش کے انوپور میں پٹرول کی قیمت 102.12 روپئے ہے ، جو دوسری سب سے زیادہ قیمت ہے۔

پیر کو پٹرول کی قیمت میں 26 اور ڈیزل کی قیمت میں 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ 4 مئی کے بعد یہ پانچواں موقع ہے جب پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مغربی بنگال سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 2 مئی کو کیا گیا تھا۔

انتخابات کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمت  ملک میں مستحکم رہیں۔ اس کے بعد سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 1.14 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1.33 روپئے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button