بین ریاستی خبریں

شرمناک: ایمبولینس نہیں ملی تو ماں کی لاش کو آٹو سے لے جانے پر مجبورہوابیٹا

بنگلور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا وائرس کی رفتار کو کم کرنے کیلئے ان دنوں لاک ڈاؤن لاگو کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک بے یارومددگار بیٹے کو آٹو کے ذریعہ والدہ کی لاش کو اپنے شہر لے جانا پڑا۔ دراصل 72 سال کی شاردمما نامی ایک خاتون اپنے ضلع مانڈیا سے کچھ دن پہلے اپنے بیٹے شیوکمار کے ساتھ رہنے کے لئے بنگلور آئی تھی، شاردما کو پیر کے روز اچانک سانس لینے میں دشواری ہونے لگی،

بیٹے نے اپنے آٹو ڈرائیور دوست ادے کو بلایا اور اپنی والدہ کو قریبی کلینک لے گیا جہاں سے اسے چنمیا مشن اسپتال لے جانے کے لئے کہا گیا، وہاں ڈاکٹروں نے شاردما کو مردہ قرار دے دیا۔معلومات کے مطابق خاتون پہلے ہی ذیابیطس اور بلڈ پریشر میں مبتلا تھی۔ اسی دوران شیوکمار اپنی والدہ کی لاش کو اپنے آبائی منڈیا ضلع میں مالاولی لے جانا چاہتا تھا،اس لئے اس نے گھنٹوں سرکاری اور نجی ایمبولینس کا بندوبست کرنے کی کوشش کی، لیکن جب ایمبولینس نہیں ملی تو وہ ماں کی لاش کو دوست کے آٹو میں لے گیا۔

معلومات کے مطابق بنگلورو سے ملاوالی کا فاصلہ 105 کلو میٹر ہے۔شیو کمار نے بتایا کہ اسے آٹو پر ماں کی لاش لیجانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس نے اسے بنگلور کے نندندلی جنکشن کے قریب روکا جہاں شیو کمار نے پولیس کو ساری بات بتائی، جس کے بعد پولیس نے ایمبولینس کا بندوبست کرنے کی کوشش کی لیکن جب کچھ نہیں ہوسکا تو شیوکمار کو آٹو سے جانے کی اجازت دی گئی۔

معلومات کے مطابق جب شیو کمار آٹو کے ذریعہ اپنی والدہ کی لاش کو اپنے گھر لے جارہا تھا، تب بنگلورو میں بھاری بارش ہو رہی تھی۔ بارش کے باعث شیو کمار اور آٹو ڈرائیور کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button