تلنگانہ کی خبریںسرورق

پولیس کے جذبہ انسانیت کو سلوٹ کورونا سے فوت نوجوان کی نعش باؤلی سے نکال کر آخری رسومات انجام دی

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا سے متاثر ہوکر فوت ہونے پر رشتہ داروں اور مقامی عوام کی جانب سے آخری رسومات انجام دینے سے انکار کرنے پر پولیس نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نعش کو باؤلی سے نکال کر گاؤں کے مضافات میں آخری رسومات انجام دی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے پر عوام نے پولیس کے اقدام کو سلوٹ کرتے ہوئے ان کی زبردست ستائش کی ہے۔

آئے دن ہم کورونا سے متاثر ہوکر فوت ہونے والوں کے ساتھ خونی رشتوں، دوست احباب اور مقامی عوام کی بے رخی اور بے رحمی کے واقعات کو اخبارات میں پڑھ رہے ہیں اور ٹیلی ویژن پر دیکھ رہے ہیں۔ ایک اور واقعہ حضور آباد کے ایلندو منڈل میں پیش آیا جہاں سریسڈو موضع کا 38 سالہ نوجوان سمپت چار دن قبل کورونا سے متاثر ہوگیا اور مقامی باؤلی کے پاس پہنچا، سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنے والے اس نوجوان کی باؤلی میں نعش نظر آئی۔

نوجوان خودکشی کرچکا یا توازن کھوکر باؤلی میں گرا اس کا ہنوز پتہ نہیں چلا مگر اطلاع ملنے پر اس کے رشتہ دار اور گاؤں والے باؤلی سے نعش نکالنے اور آخری رسومات انجام دینے کیلئے آگے نہیں آئے۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر پروین راج، پولیس کانسٹبل کے ساتھ باؤلی کے پاس پہنچے۔

عوام کی جانب سے مدد نہ کرنے کے باوجود دونوں پولیس ملازمین نے نعش کو باؤلی سے باہر نکالا اور گاؤں کے مضافات میں پولیس کی جانب سے اس نوجوان کی پولیس نے آخری رسومات انجام دی۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی نے ٹوئٹر پر پولیس کی انسانی ہمدردی کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button