بین ریاستی خبریںسرورق

یوپی: غیر انسانی سلوک، اسپتال میں 90 سالہ قیدی کو بیڈ پر زنجیرسے باندھا ، جیل وارڈر معطل

لکھنو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایسے وقت میں جب ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر کاقہرہے ، اتر پردیش کے ایٹا سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کی جیل کے ایک 90 سالہ قیدی کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی ، جس کے بعد اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن جیل انتظامیہ نے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے قیدی کو علاج کے دوران بیڈ پر زنجیر سے باندھ کررکھا ۔

یہ کام قیدی کے فرار ہونے کے خوف سے کیا گیا ، لیکن 90 سالہ قیدی کے ساتھ اس طرح کے غیر انسانی سلوک نے سنگین سوالات پیدا کیا ہے۔ زنجیر سے بندھے بستر پر بیٹھے قیدی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔اس معاملے کو طول پکڑنے کے بعد ڈی جی جیل آنند کمار نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ جیل وارڈر اشوک یادو کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سپروائزری آفیسر سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ڈی جی پریسنز یوپی کے ٹویٹر ہینڈل پر کارروائی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قصوروار کسی بھی افسر یا ملازم کو نہیں بخشا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button