قومی خبریں

گنگا میں لاش معاملہ: حقوق انسانی کمیشن نے مرکز، اتر پردیش اور بہار کو نوٹس جاری کیا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) نے اتر پردیش اور بہار میں گنگا ندی میں متعدد لاشوں کے ملنے کی شکایات کے بعد جمعرات کے روز مرکزی آبی بجلی وزارت اور دونوں ریاستوں کو نوٹس جاری کیا۔کمیشن نے ایک بیان میں کہاکہ اس نے(این ایچ آر سی) نے آج دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مرکزی آبی بجلی وزارت کے سکریٹری کو نوٹس جاری کیا ہے اور چار ہفتوں میں ایکشن رپورٹ مانگی ہے۔

اترپردیش کے بلیا ضلع میں رہنے والے لوگوں کے مطابق نرھی کے علاقے کے اجاریہ، کلہادیہ اور بھارولی گھاٹوں میں کم سے کم 52 لاشیں بہتی ہوئی دیکھی گئیں ہیں۔ اسی طرح بہار سے بھی گنگا ندی میں لاشیں بہنے کی اطلاعات ملی ہیں۔بیان میں این ایچ آر سی نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انتظامی حکام عوام کو آگاہ کرنے اور گنگا میں بے جان یا جلی ہوئی لاشوں کے بہاو کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button