
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کرونا کی دوسری لہر میںویکسین کی قلت نے حکومت کی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ ویکسین تیارکرنے والوں سے پیداوار بڑھانے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ دریں اثنا دہلی میں واقع ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ ملک میں تقریبا دو ماہ کے دوران ویکسین بڑی مقدار میں دستیاب ہوں گی ، کیونکہ ویکسین کمپنیاں اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس کھولنا شروع کردیں گی ، جس سے اضافی ویکسین دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے دوسرے ممالک سے بھی ویکسین طلب کئے جانے کی بات ہے۔ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مینوفیکچرنگ پلانٹس کی مدد سے ہندوستان میں کووی شیلڈ ، کوویکسین اور سپوتنک پنجم کی ویکسین تیار کی جائے گی۔ بھارت بائیوٹیک اور ایس آئی آئی کے ذریعہ نئے پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ان کے مطابق ہمارے پاس جولائی سے اگست تک خوراک کی ایک بڑی مقدار دستیاب ہوگی۔جمعہ کے روز ملک میں کرونا کے 326123 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جو اس ماہ یعنی مئی میں سب سے کم ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 3879 تھی۔
ورلڈ میٹر کے اعداد و شمار کے مطابق راحت کی بات ہے کہ اس ماہ کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر کم سے کیسز جمعہ کو آئے تھے۔ مہاراشٹر دہلی ، کرناٹک سمیت متعدد دیگر ریاستوں میں کورونا کیسز مستقل طور پر کم ہورہے ہیں۔ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے 24372243 معاملات ہیں۔ ملک میں اب تک 266229 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔وہیں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل مجموعی تعداد20426323 ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 3679691 ہے۔



