قومی خبریں

نیو یارک سٹی کے میئر نے بھارت کے لیے طبی امدادکااعلان کیا

نیویارک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیویارک سٹی کے میئر بل ڈی بلیسیو نے کوڈ 19 کی دوسرے لہر کا سامنا کرنے والی بھارت کو ٹیسٹ کٹس ، وینٹیلیٹرز ،آکسیمٹرز اور دیگر اہم طبی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔بلاسیو نے نیو یارک سٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ عین ایک سال قبل نیو یارک شہر عالمی وبا کا مرکز تھا۔

انھوں نے کہاہے کہ اب یہ بحران کی اس گھڑی میں بھارت کو مدد کی بھیجنے کے لیے ہماری باری ہے۔ہم ایک واضح پیغام دینے کے لیے ہندوستان کو اہم طبی سامان بھیج رہے ہیں کہ کوویڈ۔19 کے خلاف جنگ میں کوئی بھی تنہانہیں ہے۔ ساتھ ساتھ، ہم زندگیاں بچاسکتے ہیں اوروبا کو شکست دے سکتے ہیں۔

میئرکے مشیر کپل لونگانی نے کہاہے کہ بطور فخر ہندوستانی رہائشی ، جس کی خاندانی نسلیں اب بھی بھارت میں مقیم ہیں ، مجھے ہندوستان میں کوویڈ۔19 کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔میں جان بچانے کے وسائل بھارت بھیجنے کے فیصلے پر میں میئر کا دل سے شکریہ ادا کرتاہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button