نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریسی لیڈران کی طرف سے مودی سرکارکوخط لکھاجارہاہے۔سونیاگاندھی،پی چدمبرم اورادھیررنجن چودھری کے بعداب غلام نبی آزادنے خط لکھاہے۔سابق مرکزی وزیر صحت اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تاکہ ملک میں دوائیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کچھ اقدامات کیے جائیں۔
پارٹی عہدیداروں نے یہاں بتایا کہ آزاد نے اپنے خط میں کوویڈ 19 کی وبا کے تناظر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تجاویزبھی دیں۔ اس خط کی ایک نقل بھی مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کو بھیج دی گئی ہے۔
کانگریس عہدیداروں نے کہاہے کہ راجیہ سبھا کے سابق ممبرنے ملک میں ویکسین دینے والوں کی تعداد بڑھانے کی بھی سفارش کی۔ انہوں نے ملک میں وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی مزید فراہمی کویقینی بنانے کے لئے تجاویز بھی دیں۔انہوں نے بتایاہے کہ یہ خط ہفتے کے روز صبح وزیر اعظم کو لکھا گیا ہے۔



