قومی خبریں

کویڈویکسین کی پہلی کھپ بذریعہ ایرانڈیادہلی ایرپورٹ پہنچی

 

دہلی:7/جنوری(ایجنسی) بھارت میں استعمال کیلئے کروناویکسین کوشیلڈویکسین کی پہلی کھپ بذریعہ ایرانڈیادہلی کے اندراگاندھی ایرپورٹ پرپہنچائی جاچکی ہے۔مذکورہ یوکسین اسٹرازینیک،آکسفورڈیونیورسٹی اورسیرم ا نسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے تیارکی گئی ہے۔میڈیاخبروں کے مطابق ویکسین کی پہلی کھپ پونے سے راجیوگاندھی اسپتال منتقل کی جائیگی۔

جہاں کولڈاسٹوریج کے بہترین انتظامات میسرہیں۔اسکے علاوہ ایر پور ٹ پربھی کولڈاسٹوریج کی سہولت دستیاب ہے۔این ڈی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ایرپورٹ سی ای او،ودھ کمارجے پوریانے بتایاکہ کولڈاسٹوریج میں ۲۷؍تا۸۰؍لاکھ ویکسین وائیل آسانی ےس رکھےجاسکتے ہیں۔مرکزی وزیرصحت ڈاکٹرہرش وردھن نے میڈیاکوجانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ ویکسین کی بیرونی فراہمی کی بابت سرکاری انتظامات قریب الختم ہیں اورپہلے مرحلہ میں ۳۰؍کروڑ عوام ہیلیتھ کیئر اسٹاف اور وائرس کے خلاف جدوجہدمیں مصروف کارکنان کوویکسین سے فیضیاب کیاجائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button