
گوالیار:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گوالیار کے علاقے بیجولی میں واقع سدھی پورم میں لاک ڈاؤن کے دنوں دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دو بدمعاشوں نے ایک عورت کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے بچوں کے سر پر تیز دھار دار اسلحہ رکھ کرخاتون کے ساتھ عصمت دری کی۔ واضح ہوکہ خاتون کا شوہر کرونا متاثرہ ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہے۔
مذکورہ خاتون بدمعاشوں سے التجا کرتی رہی ، لیکن ملزمان نے ایک نہ سنی۔ یہ واقعہ ہفتہ اتوار کے رووز دوپہر 2 بجے بیجولی کے گاؤں سدی پورم میں پیش آیا۔ اتوار کی صبح اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کیاگیا۔ فی الحال ملزمان مفرور ہیں۔تفصیلات کے مطابق شوہر کے کرونا پازیٹو ہونے کے بعد ہفتہ تا اتوار کی دو بجے کے قریب دو بدمعاش چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے۔
ملزم نے سوئی ہوئی خاتون سے بدتمیزی کرنے لگے،خاتون نے اپنی حفاظت کی کوشش کی۔ایک بدمعاش نے تیز بندوق لے کر قریب ہی سوئے ہوئے بچوں کے سر پر رکھ کر دھمکی دی کہ اگر اس نے احتجاج کیا ،یا شور مچایا تو وہ بچوں کو گولی مار دے گا۔ اس کے بعد ملزم نے بار بار اس کے ساتھ منھ کالا کیا،اس کے بعد ملزمان چھت کے راستے سے فرار ہوگئے۔
خاتون نے گھر والوں کو آگاہ کیا، فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش میں مصروف ہے۔ پولیس تمام زاویے سے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے ۔



