پرکاشم :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شوہرسے فون پر بات کرنے کے بعد برہم خاتون نے اپنے دونوں بچوں کا گلا کاٹ کرقتل کردیا۔ یہ وحشیانہ واردات ریاست آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئی۔ 25 سالہ خاتون آدی لکشمی نامی خاتون کی شادی 5 سال قبل ایک شخص سے ہوئی تھی۔ شوہربیوی میں جھگڑے ہورہے تھے جس کی وجہہ سے خاتون اپنے دونوں بچوں جن کی عمرتین سال اورایک سال بتائی گئی ہے، کو لے کر مائیکہ منتقل ہوگئی تھی۔
کل اس نے اپنے شوہرسے فون پربات کی جس پرشوہرنے گالی گلوج کی جس پر خاتون برہم ہوگئی۔ اس نے فون رکھنے کے بعد اپنے دونوں بچوں کا گلا کاٹ کرقتل کردیا اوراس کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون کے بچوں کی موت ہوگئی جب کہ اسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔



