بین الاقوامی خبریں

صہیونی ریاست کے جنون آمیز اقدامات کے سبب ایئرپورٹ پر سناٹا

تل ابیب:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تل ابیب پر فلسطینیوں کی جوابی راکٹ باری کی وجہ سے بین الاقوامی ٹریفک اسرائیل کا رخ نہیں کررہا۔ خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے جنگی جنون اور دہشت گردانہ ہوائی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت 15 فیصد رہ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روزانہ 85 فیصد پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ ایئرپورٹ ریکارڈ کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود حالیہ دنوں میں تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روزانہ 100 سے زائد پروازیں آپریٹ کی جا رہی تھیں تاہم فلسطینی استقامت کی جانب سے تل ابیب پر جوابی راکٹ باری کی وجہ سے بین الاقوامی ٹریفک اسرائیل کا رخ نہیں کررہا۔

ذرائع کے مطابق صرف اسرائیل کی سرکاری اور نجی ائیرلائنز ائیرپورٹ آپریشن بحال رکھے ہوئے ہیں جسے حملوں کے دوران بند کردیا جاتا ہے۔ائیرپورٹ سے روزانہ 70 سے 90 کے درمیان فلائٹس منسوخ ہو رہی ہیں۔ ائیرپورٹ ریکارڈ کے مطابق 17 مئی کو صیہونی حکومت کے اس مرکزی ائیر پورٹ سے 89 پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ ہوئی۔ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق صرف بن گورین ائیرپورٹ سے روانگی کے شیڈول کی 42 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button