قومی خبریں

تاؤتے طوفان کا قہر : گجرات ، مہاراشٹرا میں تباہی ،۱۲؍ہلاک متعدد جگہوں پر دیوار اور بجلی کے کھمبے اکھڑ ے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک کے جنوب مغربی ریاستوں میں اب شدید طوفان کا اثر کم دیکھنے کو مل رہا ہے ، لیکن جن ریاستوں سے یہ طوفان گزر ا ہے ، وہاں سڑکوں پر درخت گر چکے ہیں، بھاری بارش ہو رہی ہے۔ لوگ اپنے گھر چھوڑ کر دوسرے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔پیر کی رات تاؤتے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آیا تھا ، وہ گجرات کے ساحل سے ٹکراگیا۔ گجرات میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

مہاراشٹر سمیت متعدد ریاستوں میں طوفانی اثرات کے باعث تیز بارش اور تیز ہواؤں کا سامنا ہے۔ کرناٹک اور گوا کے ساحلی علاقوں کو عبور کرنے کے ایک دن بعد دونوں ریاستوں میں متعدد مقامات پر بجلی اور انٹرنیٹ خدمات میں خلل اندازی دیکھنے میں آئے ہیں ، کچھ علاقوں میں درختوں کے گرنے کے وجہ سے سڑکیں بھی جام ہوگئی ہیں ۔

واضح ہو کہ اس شدید طوفان میں کئی لوگوں ہلاک بھی ہوئے ، کرناٹک میں چھ ، گوا میں دو ، کیرالہ میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔جس کی مجموعی تعداد12 ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات میں ہونے والی تباہی کے بعد طوفان کمزور ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔

تاؤتے نے گجرات ، مہاراشٹر ا سمیت جنوب مغربی ریاستوں میں تباہی مچائی ہے۔ ہندوستانی بحریہ اور این ڈی آر ایف مستقل طور پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button