قومی خبریں

کیجریوال حکومت کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کے کنبہ کو 50 ہزارروپے دے گی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کہا کہ جن لوگوں کی کورونا وائرس انفیکشن سے موت ہوئی ہے، ان کے خاندان کو 50 ہزار روپے دئے جائیں گے جبکہ جن خاندانوں میں کمانے والے شخص کی موت ہوئی ہے، ان کو امدادی رقم کے ساتھ 2500 روپے مہینہ پنشن دی جائے گی۔مسٹر کیجریوال نے پریس کانفرنس میں منگل کو کہا کہ جن لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے،

ان کے خاندان کو 50 ہزار روپے دئے جائیں گے۔ جن خاندانوں میں کمانے والے شخص کی موت ہوئی ہے، ان کوامدادی رقم کے ساتھ 2500 روپے مہینہ پنشن بھی ملے گی۔ کورونا وائرس کے سبب مارے گئے لوگوں کے یتیم بچوں کو 25 سال کی عمر تک 2500 روپے مہینہ پنشن دی جائے گی اوران کی تعلیم بھی مفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاون کی وجہ سے غریبوں کو چارو طرف سے مارجھیلنی پڑرہی ہے۔

اس لئے سبھی راشن کارڈ ہولڈروں کے ساتھ ہی بغیر راشن کارڈ والوں کوبھی راحت دینے کے لئے مفت راشن دیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا، لوگ کہیں گے کہ اتنی بڑے بڑے اعلانات کے لئے پیسہ کہاں سے آئے گا؟ چھ سال پہلے آپ لوگوں نے ایک ایماندارحکومت کاانتخاب کیا تھا۔ گزشتہ چھ سال سے ہم نے رشوت خوری اورفضول خرچی ختم کردی ہے۔ ہم جہاں سے بھی پیسہ نکال سکتے تھے، وہاں سے پیسے نکال کر ہم نے اپنے دہلی کے لوگوں کے لئے ان منصوبوں کااعلان کیا ہے۔ مصیبت کی گھڑی میں آپ ہمیشہ مجھے اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے، یہ میرافرض ہے۔


انہوں نے کہا کہ کورونا کی اس وبا کے دوران عام آدمی کو چاروں طرف سے مارپڑرہی ہے۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون لگاناپڑا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے روزگارختم ہوگئے۔ کئی لوگ ایسے ہیں، جن کے گھر میں کھانے کی بھی دقت ہورہی ہے، راشن کی دقت ہورہی ہے۔ جن کے گھرمیں کورونا وائرس انفیکشن سے کوئی بیمار ہوجاتا ہے، ان کو 10 طرح کے مسائل ہوتے ہیں۔ ان کوبیمار آدمی کو لےکر اسپتال جانا پڑتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں توعلاج مفت ہے، لیکن پرائیویٹ اسپتالوں میں اچھا خاصا پیسہ لگ جاتاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button