
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گذشتہ دو ماہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک میں قہر برپا کررکھا ہے۔ مئی میں ریکارڈ نئے کورونا کیسزدرج کیے گئے اور یومیہ نئے کیسز کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ تاہم کورونا کے نئے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے اور نئے کیسز کی تعداد ڈھائی سے تین لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔ مئی میں کورونا کا ایسا قہر برپا ہوا کہ صرف 19 دن کے اندر 75 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2021 میں کورونا میں کا قہر ایسا برپا ہوا کہ محض 19 دن میں ہی 75 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اعدادوشمار کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک ،دہلی ، اتر پردیش اور تمل ناڈو میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹرا میں گزشتہ19 دنوں میں 15 ہزار 558 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جبکہ کرناٹک میں 7 ہزار 783 افراد ، دہلی میں 6 ہزار 199 ، اترپردیش میں 5 ہزار 782 اور تامل ناڈو میں 4 ہزار 688 افراد ہلاک ہوئے۔جبکہ چھتیس گڑھ۔ 3601،پنجاب۔3503،راجستھان۔ 2980،ہریانہ۔ 2860،اتراکھنڈ۔2701، مغربی بنگال۔2389،گجرات۔2157،جھارکھنڈ۔ 1994،آندھرا پردیش – 1694،مدھیہ پردیش۔ 1611، بہار۔1583،کیرل – 1416، آسام۔1126، جموں وکشمیر۔1072، گوا۔1060، ہماچل پردیش۔1032 تلنگانہ۔ 776، پڈوچیری – 436، اوڈیشہ – 335، منی پور۔230،میگھالیہ۔208، چندی گڑھ۔ 178، ناگالینڈ۔ 119، سکم – 67، تریپورہ – 53، اروناچل پردیش۔30، لداخ۔30، انڈمن نکوبار۔ 25، میزورم۔15، لکشدیپ – 14۔ واضح رہے کہ ہمیں بتادیں کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 59 ہزار 551 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ جبکہ 4 ہزار 209 افراد کی ہلاک کے بعد اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 331 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ملک میں گذشتہ روز 357295 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔



