بین ریاستی خبریں

پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے لئے کام کرنے کے الزام میں۳؍گرفتار ، تفتیش جاری

اندور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پولیس اور آرمی انٹلیجنس برانچ (ملٹری انٹیلی جنس) نے مشکوک سرگرمیوں کے سلسلے میں مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے فوجی چھاؤنی کے علاقے مہو سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں سمیت تین افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔اندور کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) ہری نارائن چاری مشرا نے  بتایا کہ دونوں لڑکیاں مہو کے علاقے گولی پلاوسیہ کی رہائشی ہیں۔ دونوں لڑکیوں اور ان کے والد سے مشکوک سرگرمیوں کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مسٹر مشرا نے بتایا کہ اس وقت یہ کارروائی صرف پوچھ گچھ تک ہی محدود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں کے رابطوں کی چھان بین کی جارہی ہے۔ آئی جی نے اس معاملے میں کسی کی گرفتاری سے انکار کیا ہے۔دوسری جانب ، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پچھلے تین دن سے تفتیشی ایجنسیاں دونوں لڑکیوں اور ان کے والد سے پوچھ گچھ کررہی ہیں۔ ان کے موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان لڑکیوں کے والد فوج سے ریٹائرڈ ہیں۔

ایسی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ لڑکیوں کے ہمسایہ ملک کے کچھ لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر ، تمام پہلوؤں کو دھیان میں رکھتے ہوئے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button