لکھنو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش میں کورونا بحران کے نتیجے میں بلیک فنگس کے بڑھتے ہوئے کیسزپر یوگی حکومت نے قدم اٹھایاہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کے روز حکم دیا کہ کورونا کی دواکی کالابازاری کرنے والوں پر راسوکا (این ایس اے) نافذ کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی ان کی جائداد ضبط کرنے کے لیے بھی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی سی ایم یوگی نے دعویٰ کیاکہ 30 مئی تک حکومت کورونا کی دوسری لہر پر قابو پالے گی۔بحران کے دور میں بہت ساری اہم دوائیوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہوا ہے اور اس کو روکنے کے لیے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت رویہ اپنایا ہے کہ کورونا کی دوائوں کی کالابازری کرنے والوں پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) نافذ کیا جائے گا۔
صرف یہی نہیں ، حکومت کی جانب سے کالے بازاروں کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی بھی کارروائی ہوگی۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ ہفتے کے روز کانپور پہنچے ، جہاں انہوں نے کورونا کی دواکی کالابازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ یہ ویکسین ہر شہری کومفت دی جارہی ہے اور اپوزیشن آج کہہ رہی ہے کہ یہ ویکسین مفت دی جانی چاہیے۔



