احمد آباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت نے ریاستی حکومت کے متنازعہ مبینہ لوجہاد سے متعلق تبدیلی مذہب ترمیمی بل سمیت آٹھ بلوں کی منظوری دے دی ہے۔ گورنر دیووت کی منظوری کے بعد اب ریاست میں بین مذہبی شادیاں مشکل ہوں گی۔ اس قانون کے تحت لڑکی کی تبدیلی مذہب اوراسے بہکانے پر 10 سال تک کی سزا کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ایک مسلمان نوجوان ہندو لڑکی سے شادی کر سکے گا ، لیکن اسے مذہب تبدیل کرنا مشکل ہوگا۔
اس کی والدہ ، والد ، بھائی ، بہن یا کسی بھی رشتے دار کی شکایت پر پولیس شادی شدہ مردوں ، مولوی اور اس میں شریک ہونے والے اور مددگاروں کو پکڑ سکے گی۔ اس قانون کے تحت ایسی غیرقانونی شادی میں مددگاروں اور مولویوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ قانون واسمبلی امورکے وزیر بھوپندر سنگھ چوڈاسامہ نے کہاہے کہ ریاستی حکومت نے گذشتہ اسمبلی اجلاس میں یہ تمام 8 بل پیش کیے تھے ۔



