قومی خبریں

لاک ڈاؤن کے دوران گلوکار میکا سنگھ خود غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے پہنچے

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرونا دور میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران بالی ووڈ کے تمام اسٹار کورونا متاثرین، غریبوں اور مسکینوں کی مدد کے لئے اپنے اپنے طریقے سے کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے فنکاروں میں مشہور گلوکارمیکا سنگھ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے، جو اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے غریب اور نادار افراد میں کھانا تقسیم کرنے کا کام کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گلوکارمیکا سنگھ آج اوشیوارا، ممبئی میں ایک کالونی سے باہر غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے پہنچے۔ ان کے ساتھ مشہور گلوکار بھومی تریویدی اور اداکار ونڈو دارا سنگھ بھی غریبوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کرتے ہوئے نظرآئے۔میکا سنگھ کی خیراتی تنظیم ڈیووا ٹچ کے توسط سے ممبئی میں ایک ہزار افراد میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر لمبی قطار میں کھڑے غرباء کے ہر فرد کو کھانے کا پیکٹ پہنچانے کے بعد میکا سنگھ نے کہاکہ ہر آدمی کو یہ سوچنا چاہئے کہ وہ ہر روز نہ سہی بلکہ سال میں ایک بار بھی غریبوں کیلئے لنگر لگائے تو اس ملک میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سوئے گا۔

میکا نے بتایا کہ ممبئی میں اپنی ’ڈیوائن ٹچ‘ فاؤنڈیشن کے ذریعے پچھلے دو ہفتوں سے غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے کا کام جاری ہے، جبکہ دہلی میں پچھلے ایک سال سے 1000 افراد کو روزانہ لنگر کے ذریعے کھانا کھلانے کا کام بلا روک ٹوک جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button