بین الاقوامی خبریں

نیتن یاھو کے خلاف ہزاروں یہودیوں کا احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ بیت المقدس:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل اتوار کے روز تل ابیب میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائٹ وائی نیٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ شاہراہ بالفور پر واقع نیتن یاھو کے دفتر کیا گیا۔

مظاہرین میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر نیتن یاھو پر اسرائیلیوں کو جنگ میں جھونکنے کا الزام عائد کیا تھا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو کے اقتدار میں رہتے ہوئے اسرائیلی امن اور سکون سے نہیں رہ سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button