
وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا:انجکشن کی ہے کمی علاج کیسے کریں گے؟
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی میں بلیک فنگس کے مریضوں کی تعداد 500 ہو گئی ہے۔ ملک میں بلیک فنگس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن کی بھی شدید قلت ہے۔ انجکشن کی کمی پر دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے کہا کہ بلیک فنگس کے علاج کے لئے مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔ ایل این جے پی ، جی ٹی بی اور راجیو گاندھی اسپتال کو سینٹربنایا گیا ہے ، لیکن دوا نہیں ہے۔ کل بھی دہلی کو بلیک فنگس کے علاج کے لیے دوائی نہیں ملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بلیک فنگس کے مریضوں کا علاج بغیر دوا کے کیسے کریں۔ ایک دن میں 4 سے 5 انجیکشن دیئے جاتے ہیں ، جب تک کہ انجکشن نہیں ملے گا ، علاج کیسے کریں گے؟ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بیماری اچانک آئی ہے۔ مرکزی حکومت مختلف ریاستوں کو انجکشن دیتی ہے لیکن دواکی بازارمیں کافی قلت ہے۔ ادویات کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ایک مریض کو روزانہ 4 سے 5 انجکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ دہلی میں تقریبا 500 بلیک فنگس کے مریض ہیں اور روزانہ 2000 انجکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن دہلی حکومت کو مرکزی حکومت کی طرف سے روزانہ 400 سے 500 تک انجکشن مل رہے ہیں۔



