قومی خبریں

کووڈ19 سے مرے لوگوں کے خاندان کو معاوضے کی درخواست پر عدالت نے مرکز سے جواب مانگا

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کی درخواست پر مرکز سے جواب مانگا۔جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے مرکز کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ 19 میں مرنے والے افراد کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے رہنما اصولوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

بنچ نے کہا کہ اس کے لئے بھی اسی طرح کی پالیسی اپنانی چاہئے۔عدالت عظمیٰ دو الگ الگ درخواستوں پر سماعت کر رہی تھی۔ ان درخواستوں میں مرکز اور ریاستوں کو 2005 کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ تحت انفیکشن کی وجہ سے جان گنوانے والے لوگوں کے خاندان کو4 لاکھ روپے کی رقم دینے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے یکساں پالیسی اپنانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔بنچ نے کہا کہ جب تک کوئی سرکاری دستاویز یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے یکساں پالیسی نہیں ہوگی،

جس میں کہا گیا ہو کہ موت کی وجہ کووڈتھی، تب تک میت کے لواحقین والے کسی بھی اسکیم کے تحت معاوضے کا دعوی نہیں کرسکیں گے ۔بنچ نے مرکز کو اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس میں آگے کی سماعت کیلئے 11 جون کی تاریخ طے کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button