جرائم و حادثات

جے پور: 4 خواتین سے جنسی زیادتی کاملزم ڈھونگی بابا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

جے پور :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آسارام اور فالاھاری نام کے ڈھونگیوں کے بعد ایک اور ڈھونگی تپسوی بابا کا نام بھی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملہ میں جڑگیا ہے ۔ جے پور پولیس نے عصمت دری کے ملزم تپسوی بابا کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس ہوس کار ڈھونگی بابا پر چار خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد ہے۔ بھانک روٹا پولیس نے متاثرہ افراد کے میڈیکل اور بیانات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم شخص خود کو بھگوان کہا کرتا تھا، بھنگ کی گولیاں پرساد دیا کرتا تھا ۔

خواتین کو آشرم میں واقع بالائی کمرے میں لے جایا کرتا تھا،بھانگ کے نشہ ہونے پر وہ خواتین سے کہا کرتا تھا کہ وہ اپنا سب کچھ سونپ دے ۔ اس کے بعدملزم خواتین کے ساتھ زیادتی انجام دیا کرتا تھا، جنسی عمل کی خبر کسی نہ ہو ،اس کی دھمکیاں بھی کرتا تھا۔ متعلقہ تھانہ انچارج مکیش چودھری نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم بابا مفرور ہوگیا، تفتیش کے بعد یوگیندر مہتا عرف تپسوی بابا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کی شادی 1998 میں جے پور میں ہوئی تھی۔

اس کے سسرال والوں کے لئے کل دیوتا تپسوی بابا ہیں۔ ملزم بابا کا آشرم مکند پورہ میں ہے، اس کے اہل خانہ 25 سال سے بابا کے آشرم سے وابستہ ہے۔متاثرہ خاتون کے اہل خانہ بھی آشرم آیا کرتے تھے، اس کا شوہر بھی بابا کا آشرم آتا تھااور مذہبی تعلیم حاصل کیا کرتا تھا۔ متأثرہ خاتون کے مطابق وہ پانچ چھ ماہ کے وقفے سے آشرم آتی تھی، تین چار دن قیام کرکے آشرم میں ’’سیوا‘‘ کیا کرتی تھی۔

کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا، لیکن بعد میں گڑبڑی ہونے لگی ۔ملزم با با خواتین کو آشرم بلایا کرتا ، اور کہتا کہ میں خدا ہوں۔ تم میری سیوا کرو ،اور اپنا سب کچھ مجھے سونپ دو۔ متأثرہ خاتون کا الزام ہے کہ ایک دن بابا نے اسے چھت کے اوپر واقع کمرے میں بلایا،اور کہا کہ یہ پرساد ہے،بھگوان کا دھیان لگاکر سب کچھ لگن کے ساتھ سونپ دو، اسے پرساد (بھانگ کی گولی) کھاتے ہی نشہ آنا شروع ہوا،

تب ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی، جب وہ چھ ماہ کے بعد آشرم گئی ،تو بابا نے فون کرکے بلایا اور اس کے ساتھ دوبارہ جنسی زیادتی کی۔ مخالفت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیا کرتا تھا۔

بعدازاں اس نے سارا واقعہ اہل خانہ سے بتادیا ۔کنبہ میں بات کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ملزم نے اس کی بھابھی اور جیٹھانی کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کی ہے۔واقعہ درج ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی ،اور ملزم کو دھر دبوچا ۔ پولیس کے مطابق قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button