قومی خبریں

جموں وکشمیر: محکمہ تعلیم کا اہم فیصلہ، ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے آن لائن کلاسزکا انتظام

سرینگر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا لاک ڈاؤن اور انٹرنیٹ اور موبائل فون کی کمی کی شکایات وجہ سے اب جموں و کشمیر کے محکمہ تعلیم نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب محکمہ تعلیم نے وادی کشمیر کے بچوں کو بھی ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے آن لائن کلاس کی سہولت کا بندوبست کیا ہے۔ اس سے زیادہ تر بچوں کی مدد ہوگی جو انٹرنیٹ یا موبائل فون کی کمی کی وجہ سے آن لائن کلاس میں نہیں جاسکتے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق ان آن لائن ریڈیو کلاسز کاآغاز پانچویں سے آٹھویں کلاس کے لئے 26 مئی سے شروع ہوگا اور دوردرشن کے سری نگر سنٹر اور ڈی ڈی جی وین میں ٹیلی ویژن کی نشریات کے لئے فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button