
لندن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں کی گئی سرگرمیوں پر دائیں بازو کے گروہوں کی جانب امریکی صحافی ایملی وائلڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کے دباؤ میں آکر ایسوسی ایٹ پریس نے امریکی صحافی کو عہدے سے برخاست کردیا۔
الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صحافی ایملی وائلڈر جو یہودی ہیں نے بتایا کہ میں پہلی صحافی ہوں جسے سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت کرنے پر سنسرشپ کا سامنا کرنا پڑا اور ملازمت سے برخاست کرتے ہوئے بھی اے پی نے مجھے بتایا تھا آپ ہماری سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں۔
My statement on my termination from The Associated Press. pic.twitter.com/kf4NCkDJXx
— emily wilder (@vv1lder) May 22, 2021
ایملی وائلڈر کی ٹوئٹر پر فلسطینیوں کی حمایت پر دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بلاگ لکھا جس میں سوال اْٹھایا گیا تھا کہ اے پی اسرائیل مخالف ایکٹوسٹ کو بطور نیوز ایسوسی ایٹ ملازم رکھتا ہے۔ اس اسٹوری کو بعد میں فوکس نیوز نے بھی جگہ دی اور دیگر فورمز میں بھی خاتون امریکی صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا تھا۔



