قومی خبریں

طوفان سے متاثرہ اوڈیشہ اور مغربی بنگال میں ریسکیو آپریشن جاری ہے: این ڈی آر ایف

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اڈیشہ اور مغربی بنگال میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ٹیمیں ان ریاستوں میں سڑکوں کو ہموار رکھنے کے لئے بڑی تعداد میں بجلی کے کھمبے اور درختوں کو ہٹارہی ہیں۔ این ڈی آر ایف کے ترجمان نے کہا کہ امکان ہے کہ طوفان یاس شمال مغرب کی طرف بڑھ جائے گا اور اندرونی اڈیشہ میں بتدریج کمزور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فورس نے دونوں ریاستوں میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی بنائی ہے تاکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے۔ترجمان نے بتایاکہ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے کیونکہ طوفان کے زد میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں رابطوں کی لائنوں کو چلانے کے لئے سڑکوں سے درخت اور بجلی کے کھمبے ہٹا رہی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

امدادی کارکنان متاثرہ علاقوں میں معمول کی صورتحال لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ طوفان کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں بارش کی وجہ سے علاقے میں سیلاب آگیا ہے۔ این ڈی آر ایف نے اوڈیشہ میں شدید بارش کے باعث گھر گرنے کے بعد ایک کنبے کے تین افراد کو بازیاب کرایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button