بین الاقوامی خبریں

جوبائیڈن 16 جون کو جنیوا میں ولادیمیر پوتین سے ملاقات کریں گے

ماسکو/ واشنگٹن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی صدر جوبائیڈن اور روسی صدر اگلے ماہ کی 16 تاریخ کو جنیوا میں ہونے والی سربراہ اجلاس میں ملاقات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی۔ جو بائیڈن صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔

جی -7 اجلاس، نیٹو اور یورپی یونین میں اپنے اہم مغربی حلیفوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کے بعد وہ جنیوا جائیں گے۔ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ امریکا روس پر انتخابات میں مداخلت کا بارہا الزام عائد کر چکا ہے جب کہ نئے امریکی صدر نے بھی روس کے مبینہ سائبر حملوں پر احتجاج کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا دونوں ممالک علاقائی تنازعات کے حل، تعلقات میں استحکام اور کرونا وبا پر تبادلہ خیال کریں گے جب کہ کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی اور روسی سربراہان کے درمیان کئی برسوں سے روبرو ملاقات نہ ہونے سے تناؤ میں اضافہ ہوا۔ اس لیے اب ملاقات ضروری ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button