قومی خبریں

راج ناتھ سنگھ نے آن لائن او پی ڈی پلیٹ فارم لانچ کیا

مسلح افواج کے جوانوں اورسابق فوجیوں کو سہولت ملے گی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کے اہلکاروں اور سابق فوجیوں کو طبی مشورے فراہم کرنے کے لیے ایک آن لائن سروس کا آغاز کیاتاکہ وہ کسی پریشانی کے بغیر طبی خدمات حاصل کرسکیں۔ سنگھ نے کہاہے کہ آن لائن اوپی ڈی یعنی اسپتالوں کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ ، دور دراز علاقوں میں معیاری صحت کی خدمات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

آن لائن پروگرام میں اس سروس کا آغاز کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاہے کہ فوجیوں کی صحت کے لیے اس اہم وقت میں یہ انتہائی اہم اقدام اٹھایاگیاہے۔وزیردفاع نے کورونا وائرس کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ انفیکشن کی دوسری لہر نہ صرف غیر متوقع ہے بلکہ پہلی لہرسے بھی زیادہ خطرناک ہے۔اب بی جے پی اسے غیرمتوقع کہہ کربہلارہی ہے جب کہ ماہرین نے اس کی وارننگ دی تھی لیکن سرکارنے لاکھوں کی ریلی کی ۔

الیکشن میں لگی رہی۔کنبھ میلہ کرایاجس کے بعدملک بھرمیں بی جے پی کی جم کربدنامی ہوئی۔وزیردفاع نے کہاہے کہ مسلح افواج نے ملک میں عالمی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔سنگھ نے کہاہے کہ مرکزی حکومت اس صورتحال کی مستقل نگرانی کر رہی ہے اوراعلیٰ سطحی کمیٹیوں اوروزراء کے ایک گروپ کے ذریعہ دوائیوں ، میڈیکل آکسیجن اور دیگر سامان کی فراہمی کو بہتر بنانے کی کوششیں کررہی ہے۔

وزیر دفاع نے دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی معروف لیبارٹری انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز (INMAS) کی جانب سے کورونا کے علاج معالجے کے لیے تیار کردہ 2-ڈوکیسی ڈی گلوکوز (2-DG) کابھی حوالہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button