قومی خبریں

وزیر اعظم مودی طوفان سے متاثر بنگال اور اڈیشہ کا دورہ کریں گے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کوطوفان سے متاثر مغربی بنگال اور اڈیشہ کا دورہ کریں گے۔پہلے وہ اڈیشہ کے دارالحکومت بھوبنیشورپہنچیں گے اور ایک جائزہ میٹنگ کریں گے۔اس کے بعد مودی بالاسور ، بھدرک اور مشرقی مدنا پور کافضائی سروے کریں گے۔ ان اضلاع میں ہی سمندری طوفان نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے۔

اس کے بعدبنگال میں جائزہ میٹنگ بھی ہوگی۔گزشتہ سال بھی وزیراعظم نے بنگال میں طوفان کی تباہی کادورہ کیاتھااورچھوٹے سے پیکیج کااعلان کیاتھا۔جب کہ وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ اس سے بہت زیادہ کی ضرورت ہے۔ابھی تک معلوم نہیں ہوسکاہے کہ وہ پیکیج ملاہے یانہیں۔بہارکے اپوزیشن کاکہناہے کہ بی جے پی لیڈران یہ نہیں بتاسکے ہیں کہ بہارکے سوالاکھ کروڑکے پیکیج کاکیاہواجس کااعلان انھوں نے چھ برس پہلے کیاتھا۔

بنگال اور اڈیشہ میں تباہی مچانے کے بعد یاس طوفان آگے بڑھا ہے ، لیکن اس طوفان نے تباہی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگال اور اڈیشہ میں طوفان سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بارش اور مکانات ٹوٹنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے 3 کا تعلق اوڈیشہ اورایک بنگال سے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button