سرورقفلمی دنیا

ٹی وی شوز کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری ان دنوں اپنی ان تصاویر کی وجہ سے موضوع بحث

ممبئی: (اردودنیا/ایجنسیاں)ٹی وی شوز کی مشہور اداکارہ شویتا تیواری ان دنوں اپنی ان تصاویر کی وجہ سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے جن میں وہ اسمارٹ اور فٹ دکھائی دے رہی ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق شویتا نے ایک انٹرویو میں وزن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ ’میری سپر فٹ رہنے کے راز کے پیچھے اور کسی کا نہیں بلکہ ان کی بیٹی پلک کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ بیٹی نے بدلاؤ کے اس سفر میں میرا ساتھ دیا اور میری مدد کی۔

shweta-tiwari-actress-abs

اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے اداکارہ شویتا نے بتایا کہ وہ 2016 میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنا چاہتی تھیں اور بالاخر ایک دن ان کی بیٹی پلک نے اس حوالے سے بات چیت شروع کی اور انہیں جسمانی تربیتی سیشن پیلیٹس کا مشورہ دیا۔

پلک چوہدری شویتا تیواری کی پہلے شوہر راجہ چوہدری کی بیٹی ہیں۔بالی وڈ ببل کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’جب میں نے جسمانی تربیتی سیشن کا آغاز کیا تو مجھے بہت اچھا لگنے لگا اور میں نے خود میں مضبوطی بھی محسوس کی تب میری بیٹی پلک نے مجھے سمجھایا کہ یہ آپ کی زندگی ہے اور آپ کو یہ سب کرنا ہوگا۔

جائیں جا کر اچھا سا ٹرینر رکھیں اور خود پر ذرا پیسے خرچ کریں آپ بالکل فٹ ہو جائیں گی۔شویتا اس وقت ٹی وی ریلیٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ کی شوٹنگ کے لیے کیپ ٹاؤن میں موجود ہیں،

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shweta Tiwari (@shweta.tiwari)

اس دوران اداکارہ کے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی سکس ایبز تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے۔شویتا تیواری اس سے قبل سٹار پلس کے مشہور ڈراموں کے علاوہ انڈیا کے شو بگ باس میں بھی جلوہ گر ہوئیں اور سیزن فور کا اعزاز اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button