بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا حکومت کا فیصلہ، کورونا کی وجہ سے ہوئے یتیم بچوں کی 12 جماعت تک کی تعلیم ہوگی مفت

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر تعلیم ورشا گایکواڈ نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا حکومت نے کورونا کی وجہ سے اپنے والدین سے محروم 12 ویں جماعت تک کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کی تجویز پیش کی ہے ۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی کو ایک تجویز دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کویڈ کی وجہ سے یتیم ہونے والے 12 ویں کلاس تک کے بچوں کا اخراجات محکمہ ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن برداشت کرے گا۔

گائکواڑ نے کہا ہے کہ محکمہ ان بچوں کے لئے 12 ویں جماعت تک مفت تعلیم کی ذمہ داری لے گا۔اس سے قبل کیرالہ حکومت نے بھی اسی طرح کی پیشرفت کا اعلان کیا ۔ وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ حکومت نے فوری امداد کے لیے 3 لاکھ روپئے کے خصوصی پیکیج اور کوویڈ کی وجہ سے یتیم ہونے والے بچوں کو 2 ہزار روپئے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ حکومت ان کے تعلیمی اخراجات گریجویشن تک برداشت کرے گی۔ طلبہ کو 18 سال کی عمر تک 2,000ماہانہ امدادفراہم کی جائے گی۔دہلی، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ حکومتوں نے اس سے قبل ان بچوں کے لئے مالی اعانت اور مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا تھا جن کے والدین کورونا سے مر گئے ہیں۔

جہاں دہلی حکومت نے کورونا کی وجہ سے یتیم ہونے والے بچوں کو ماہانہ 2500 روپئے دینے اعلان کیا ہے ،وہیں مدھیہ پردیش ہر مہینہ 5 ہزار روپئے اور چھتیس گڑھ میں کلاس 1 سے 8 تک کے لئے 500 روپئے ماہانہ اور 9 سے 12 ویں جماعت کے طلبہ کے لئے ایک ہزار روپے مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button