قومی خبریں

کال سینٹر میں فون کرکے بک کرسکتے ہیں ویکسین سلاٹ : این ایچ اے چیف

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے سربراہ آر ایس شرما نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ملک بھر میں 1075 کال سنٹرز شروع کردیئے گئے ہیں ، جہاں عوام فون کرکے کورونا ویکسین کے لئے بک اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں ٹکنالوجی اور انٹرنیٹ کے فقدان کے حوالہ سے کہاکہ عوام کامن سروس سینٹر کے ذریعہ رجسٹریشن اور بکنگ کراسکتے ہیں۔

دیہاتوں میں لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جانے سے چھوٹنے کے الزام میں ان کا کہناتھا ضلعی عہدیدار ، ضلع کلکٹر ، پرائمری ہیلتھ سنٹر کا عملہ اس سلسلے میں بیداری لا رہا ہے ، اور دیہی علاقوں میں لوگوں کے ویکسی نیشن میں مددکررہا ہے۔

یہ کہ دینا کہ دیہی باشندوں کو ویکسی نیشن سے دور رکھا جارہا ہے، یہ ٹھیک نہیں ہے۔آر ایس شرما نے کہا کہ 45 سا ل سے زیادہ عمر کی نصف سے زیادہ آبادی سینٹر پر جاکر ویکسین کے لئے رجسٹریشن کر رہی  ہے۔ یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ نظام متحرک ہے ،

مسئلہ 18–45 سال کی عمر کے گروپ کے تعلق سے ہے ، کیونکہ ویکسین کی فراہمی میں قلت کا سامنا ہے۔این ایچ اے کے سربراہ نے ’کوین‘ کے تعلق سے بتایا کہ یہ نظام مکمل طور پر شفاف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button