قومی خبریں

مرکز کی غفلت کی وجہ سے آکسیجن کا بحران اور اموات ہوئیں: پرینکا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی کے لئے مرکزی حکومت کی غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اگر مرکزی حکومت پہلی اور دوسری لہر کے درمیان ملے مواقع کے درمیان منصوبہ بندطریقے سے تیاری کی ہوتی تو اس بحران کو ٹالا جاسکتا تھا۔انہوں نے مرکز سے سوال کیا کہ وبائی سال 2020 میں آکسیجن کی برآمدات میں 700 فیصد کا اضافہ کیوں کیا؟

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ مودی حکومت نے اپنے ہی مراعات یافتہ گروپ کے آکسیجن بحران سے متعلق مشورے کو کیوں نظرانداز کیا؟آکسیجن بنیادی طور پر وبائی مرض سے پہلے صنعتی مقصد کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، لہٰذا ہندوستان کے پاس آکسیجن ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے خصوصی طور پر بنائے گئے ٹینکر وں کی تعداد 1200-600تھی۔

کورونا کی پہلی لہر اور دوسری لہر کے درمیان مودی حکومت نے ان ٹینکروں کی تعداد بڑھانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے دعوی کیاکہ ہندوستان آکسیجن بنانے والا سب سے بڑا ملک ہے، لیکن مرکزی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کا بحران پیدا ہوا اور لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مرکزی حکومت نے 150 آکسیجن پلانٹس شروع کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن ان میں سے زیادہ تر ابھی تک کام نہیں کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button