قومی خبریں

دہلی حکومت کو10جون کے بعد کورونا ویکسین کی 5.5 لاکھ خوراک فراہم ہوگی:منیش سسودیا

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کو جون میں مرکزی حکومت کی طرف سے 18سے44 عمر کے لوگوں کے لئے 5.5 لاکھ اکورونا ویکسین ملیں گی۔ سیسودیا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ویکسین کی فراہمی کے نظام پر سخت برتاو کا مظاہرہ کر رہی ہے۔نائب وزیر اعلی نے مرکزی حکومت پربدانتظامی کا الزام بھی عائد کیا اور پوچھا کہ نجی اسپتال کو کس طرح ویکسین مل رہی ہے جبکہ ریاستوں سے کہا جارہا ہے کہ ویکسین ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں 18-44 سال کی عمر کے 92 لاکھ افراد کو ٹیکہ لگانے کے لئے 1.84 کروڑ خوراکیں درکار ہیں، جبکہ مرکز نے اپریل میں 4.5 لاکھ اور مئی میں 3.67 لاکھ ٹیکہ مہیا کرائے ہیں ۔ سیسودیا نے کہاکہ اب مرکز نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ صرف 5.5 لاکھ ویکسین دی جائیں گی اور وہ بھی 10 جون کے بعد۔اسی دوران آج چیف منسٹر کیجریوال نے چھترسال اسٹیڈیم ڈرائیو تھروویکسینیشن کا افتتاح کیا۔

اس دوران کجریوال نے کہا کہ جیسے جیسے نئے مریضوں کی تعداد کم ہوگی ،ہم لاک ڈائون میں مزید رعایت دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاشی سرگرمیاں دوبارہ پٹری پر آئیں تاکہ معیشت میں تیزی آسکے۔ انہوں نے کہا کہ میں تاجروں کی حالت زار اور ان کے خوف کو سمجھتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ وہ تھوڑا سا پریشان ہے۔ میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ڈیڑھ ماہ سے لاک ڈاؤن کے ذریعہ صورتحال کو قابو میں کررہے ہیں۔ صبر کریں جیسے ہی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، ہم بازار بھی کھولیں گے۔

واضح رہے کہ دہلی میں 31 مئی سے انلاک عمل شروع ہو رہا ہے۔ جمعہ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے سی ایم نے کہا کہ لاک ڈاون میں آہستہ آہستہ رعایت دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ 31 مئی سے ہم تعمیراتی شعبے کی سرگرمیاں اور کارخانے کھول رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button