فلمی دنیاقومی خبریں

ایلوپیتھی تنازعہ میں اکشے کمار کی انٹری!بابا رام دیو نے شیئرکیاویڈیو

کہا آیورویدمیں ہے ہرمرض کاعلاج، بابا رام دیو نے شیئرکیاویڈیو

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اداکار اکشے کمار اب ایلوپیتی بمقابلہ آیور وید تنازعہ میں داخل ہوچکے ہیں، وہ اس معاملے میں فریق بھی بن گئے ہیں۔ دراصل بابا رام دیو نے اپنی بات کی حمایت میں اداکار کی دو ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ اس میں اکشے نے کھل کر آیوروید کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ روایتی ہندوستانی دوائیوں میں، جسم کا کوئی ایسامرض نہیں ہے جس کا علاج نہ ہو۔بابا رام دیو اور ایلوپیتھک ڈاکٹر کے درمیان تناوجاری ہے ۔

ادھر یوگا گرو نے پیر کو اکشے کمار کی دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ اکشے کے حوالے سے انہوں نے لکھاکہ آپ اپنے جسم کے خود سفیر بنیں، سادہ اور صحتمند زندگی بسر کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ ہمارے ہندوستانی یوگا اور آیور وید میں جو طاقت ہے وہ کسی انگریز کے کیمیکل انجکشن میں نہیں ہے، اکشے کمار۔ویڈیو میں اکشے کمار نے کہا ہے کہ جسم میں ایسی کوئی بیماری نہیں ہے

جس کا علاج ہمارے روایتی ہندوستانی طبی نظام میں نہ ہو، ملک میں ایک آیوش کی وزارت موجود ہے جو علاج کے متبادل نظام کو فروغ دیتی ہے، ہمارے علاج کے طریقے نہ صرف قدرتی ہیں بلکہ سالوں میں سائنسی بھی ہیں، ہر علاج کے پیچھے مضبوط منطق ہوتی ہے لیکن چراغ کے نیچے اندھیرا ہے، سب سے اچھا علاج ملک میں ہے، لیکن ہم اسے تلاش کرنے نکل جاتے ہیں۔

 اکشے نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے کچھ دن آیورویدک آشرم میں گزارے۔ اس آشرم میں وہ واحد ہندوستانی تھے، باقی غیر ملکی تھے۔ جب غیر ملکی ہمارے ملک میں صحت یاب ہو سکتے ہیں، تو ہم کیوں نہیں؟۔ انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ یہ نہ سوچیں کہ وہ یہ باتیں کسی آیورویدک مرکز کے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ باتیں اپنے جسم کا برانڈ ایمبیسڈر بن کر کہہ رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button