بین الاقوامی خبریں

غزہ دورے کے دوران مصری انٹیلی جنس چیف کے ہمراہ آنے والی’ G.I.S ‘ فورس کیا ہے؟

قاہرہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور سیکیورٹی کی ذمہ داری مصر کی ’وی آئی پی‘ شخصیات کے سکیورٹی پروٹوکول اور اہم واقعات پر امن امان کی ذمہ دار’ G.I.S‘ کوسونپی گئی تھی۔

مصری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر میجر جنرل عباس کامل کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے یونی فارم پر جلی حروف میں GIS لکھا ہواہے۔مصر کی خصوصی ایلیٹ فورس ’ G.I.S ‘ کے اہلکاروں کی یہ تصاویر تمام میڈیا اور سوشل میڈیا سائٹوں پرشائع کی گئیں اور بہت مقبول ہوئیں۔

عسکری امور کے ماہر حاتم صابر جو انسداد دہشت گردی کے امور کے بھی تجزیہ نگار ہیں نے، بتایا کہ’ G.I.S‘ فورس مصری انٹیلی جنس سروس سے وابستہ ایک ایلیٹ فورس ہے۔اس کی ذمہ داریوں میں اہم شخصیات کی حفاظت اور ان کی آمد ورفت کو محفوظ بنانا۔

دہشت گردوں کو قبضے میں لینے کے کے بعد ان کی نگرانی کرنا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام میں حصہ لینا ہے۔ کچھ عرصہ قبل جب لیبیا سے ایک خطرناک دہشت گرد حشام عمشاوی کو مصر کے حوالے کیا گیا تو اسے ’ G.I.S‘ کے اہلکاروں نے لیبیائی حکام سے اپنے قبضے میں لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ممالک میں سکیورٹی کی تمام سروسز میں انسداد دہشت گردی کے خصوصی دستے موجود ہیں۔ G.I.S مصری فورسز میں یہ ذمہ داری انجام دیتی ہے۔ان دونوں ناموں میں فرق کرنا ضروری ہے ، کیونکہ انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں دہشت گردی کی سرگرمیوں کا سراغ لگانا اور پھر قبضے کے آپریشن انجام دینے پر مشتمل ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ دوسری اصطلاح انسداد دہشت گردی ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے ، چھاپے مارے جانے ، یرغمالیوں کو بازیاب کروانے اور ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن شامل ہے۔ یہ فورس دونوں طرح کے آپریشنز میں حصہ لیتی ہے۔ مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل کل سوموار کوغزہ پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلسطینی دھڑوں اور فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button