بین ریاستی خبریں

ہندوستان پہلا ملک، جہاں کویڈ-19کیلئے دو ویکسین تیار کی گئی ہیں:یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش:(ایجنسیز) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ریاست میں آئندہ 16جنوری 2021سے شروع ہوے والے کووِڈ ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی کامیاب رہنمائی میں اترپردیش سمیت پورا ملک کورونا کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوںنے کورونا کے خلاف جنگ میں قیادت کیلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سبھی کورونا وایئرس جن میں ڈاکٹر، پیرا میڈکس وغیرہ شامل ہیں، کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کووِڈ-19سے لڑنے کیلئے ملک کے سائنس دانوں کے ذریعہ تیار کیے گئے ویکسین کیلئے انکا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اکلوتا ایسا ملک ہے، جہاں کووِڈ-19کیلئے دو یکسین تیار کی گئی ہیں۔ انہوںنے کورونا کے خلاف جنگ میںتعاون کیلئے عوام کے تئیں بھی تشکر کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سب کی کوششوں سے اترپردیش کورونا پر فتح حاصل کرنے میں ہر حال میں کامیاب ہوگا۔ انہوںنے ریاستی عوام سے کورونا پروٹوکال پر باقاعدگی سے عمل کرنے کی بھی گزارش کی۔ انہوںنے کہاکہ ابھی تک ماسک لگانا، دو گز فاصلہ قائم رکھنا بہت ضروری ہے۔معلوم ہو کہ کل مورخہ 11جنوری 2021کو کووِڈ ویکسی نیشن مہم کا ڈرائی رن پوری ریاست میں چلائی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button