قومی خبریں

بارہ بنکی مسجد : ہائی کورٹ نے انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر پر روک لگائی حکومت سے تین دن میں جواب مانگا

الہ آباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کوروناسے نمٹنے میں ناکامی اوریوپی سے آرہی بدحال تصویروں کے بعدپوری دنیامیں کرکری ہوئی۔مبینہ طورپراس معاملے کودبانے کے لیے مسجدکی شہادت،لکشدیپ اورسی اے اے جیسے ایشوزاٹھائے گئے ہیں۔الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے 100 سالہ قدیم مسجد کوشہیدکرنے کے معاملے میں بارہ بنکی میں درج ایف آئی آر پر روک لگادی ہے۔ یہ ایف آئی آر مسجد کمیٹی پر درج کی گئی تھی۔

ریاستی حکومت کو ایف آئی آر کو ختم کرنے کی درخواست پر تین ہفتوں میں جوابی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے ضلع کی رامسنیہ گیٹ تحصیل میں تعمیر کی گئی 100 سالہ قدیم مسجد کوشہیدکردیا تھا۔اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مسجد کمیٹی کے خلاف تحصیل کے احاطے میں تعمیر کی گئی 100 سالہ قدیم مسجد کو سنی وقف بورڈ کے پاس زبردستی داخل کروانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اس کے بعدیہ معاملہ ہائی کورٹ میں گیا۔کچھ دن قبل مسجدکو وقف املاک قرار دینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ تحصیل کے احاطے میں مسجد کے بعد بھی جائیداد جمع کروائی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ اقلیتی بہبود افسر کی شکایت پر وقف املاک کمیٹی اور سنی سنٹرل وقف بورڈ کے انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button